فلورملز مالکان رمضان کے تقدس کا خیال رکھیں

اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر آٹا تیار کرنیوالی فلور ملوں نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو آٹے کی سپلائی بند کر دی ہے۔ انکا موقف ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ہمارے مطالبے کے مطابق 25 روپے اضافہ نہیں کیا ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر کوئی عوام کا خون تک نچوڑنے کیلئے بیتاب بیٹھا ہے۔ فلور ملز مالکان غریب ہیں۔ نہ ہی آٹا انہیں مہنگا پڑ رہا ہے۔ رمضان المبارک میں فلور ملز مالکان نے یوٹیلٹی سٹورز کو آٹے کی سپلائی روک کر قیمتوں میں من پسند اضافے کیلئے بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے رمضان بازاروں‘ یوٹیلٹی سٹورز پر اگر آٹا دستیاب نہیں ہو گا۔ تو پھر ذخیرہ اندوز من پسند ریٹ مقرر کر کے آٹا فروخت کرینگے۔ حکومت پنجاب فلور ملز کو سستے داموں گندم کی فروخت یقینی بنائے۔ تاکہ ملز مالکان سستی گندم سے آٹا بنا کر فروخت کر سکیں اس وقت پہلے ہی بہت مہنگائی ہے۔ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ اب اگر 20 کلو کا تھیلہ 25 روپے مزید مہنگا ہو گیا تو عوام کیلئے روٹی کھانا محال ہو جائیگا۔ حکومت بھی ہوش کے ناخن لے جبکہ فلور ملزم مالکان بھی عقلمندی سے کام لے کر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے عوام کو سستا آٹا فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...