اسلام آباد (آصف بشیر چودھری+ نیشن رپورٹ) نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئر (ر) مشتاق علی کی اس منصوبے سے 5ویں علیحدگی ہے۔ 11 ماہ میں اس سے قبل 4 بار ڈائریکٹرز کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ایک طرف مشتاق علی کو ہٹایا گیا ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعظم نے منصوبے کے افتتاح کی تاریخ 24 مارچ 2015ء مقرر کر رکھی ہے۔