شمالی وزیرستان آپریشن، خیبر پی کے حکومت کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کو منتقل کرنے کیلئے دوبارہ وفاق سے رابطہ

پشاور (آئی این پی) خیبر پی کے حکومت نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے پیش نظر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو منتقلی کیلئے دوبارہ وفاق سے رابطہ کر لیا ہے۔ وفاق کی جانب سے تاحال خاموشی اختیار کی گئی ہے، مردان میں قائم  نئی جیل میں اہم شدت پسندوں قیدیوں کی منتقلی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سے منتقلی کے لئے بارہ مرتبہ وفاق سے رابطہ کیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن عضب کے باعث ڈاکٹر شکیل آفریدی کی زندگی کو خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن