ملتان(آئی این پی)ملتان میں کاٹن فیکٹری کے گودام کی چھت گرنے سے 5 محنت کش ملبے تلے دب گئے، ریسکیو نے پانچوں کو ملبے تلے سے زندہ حالت میں نکال لیا۔ ملتان کے علاقہ چونگی نمبر 14 پر واقع ایک کاٹن فیکٹری کے گودام کی چھت اس وقت گر گئی جب ایک ٹرالر گودام سے سامان لوڈ کر رہا تھا کہ اچانک گودام سے ٹکرا گیا۔