ماسکو (اے پی پی) روس نے مشرقی علاقوں میںعلیحدگی پسندوں اور فورسز کے درمیان سخت جھڑپوں کے بعد یوکرائن کیساتھ تین بڑی بارڈر کراسنگ بند کر دیں۔مغربی روس میں راستوف ریجن کیلئے فیڈرل سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ یوکرائن کے مشرقی شہر دونیسک کے مشرق میں واقع تین بڑی بارڈر کراسنگ عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔