اسلام آباد (آن لائن) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ٹیکس وصولیوں، ٹیکس کریڈٹ کے بارے میں ماہانہ بنیادوں پر جبکہ آڈٹ اور امپورٹ ڈیٹا سمیت دیگر اہم اقتصادی اعداد و شمار بارے سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹس مانگ لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر وزارتوں کو لیٹر لکھا گیا ہے جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والی شرائط کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا تیسرے اقتصادی جائزہ کے تحت آئی ایم ایف کو ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹس فراہم کرنا ہوں گی۔
آئی ایم ایف