حکام کا ناروا سلوک، سری لنکن جیل میں قید خواتین سمیت 16 پاکستانی موذی امراض میں مبتلاایک جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، دوسرا ہسپتال داخل

اسلام آباد (آن لائن)سری لنکا کی جیل میں مختلف مقدمات میں قید خواتین سمیت 16 پاکستانی جیل حکام کے ناروا سلوک اور مناسب طبی سہولیات نہ ملنے سے موذی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے جبکہ رفیق نامی شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پاکستانی حکام کی روایتی سستی کے باعث قیدیوں کی منتقلی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ پاکستانی کافی عرصے سے قید ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ جیل میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کئی قیدی بیمار پڑ گئے جبکہ ایک قیدی فالج کے حملے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں انہیں نماز اور روزے کے لئے بھی مناسب انتظامات میسر نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سال سے سری لنکا انتظامیہ نے پاکستانی قیدیوں کی منتقلی کیلئے فائل ورک مکمل کر کے پاکستانی حکام کو بھجوا دیا ہے لیکن پاکستانی وزارت خارجہ اور داخلہ کی سست روی کے باعث معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔
پاکستانی قیدی

ای پیپر دی نیشن