پیرس میں گرینڈ افطار ڈنر ،خصوصی دعا

فرانس (صاحبزادہ عتیق سے) پیرس کی کاروباری و سیاسی شخصیت تحریک انصاف فرانس کے مرزا آصف جرال طارق ندیم آرائیں اور چودھری اویس کامران کی طرف سے پی ٹی آئی فرانس اور پیرس میں دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کو گرینڈ افطار ڈنر دیا گیا۔ پیرس کی ہردلعزیز سیاسی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مرزا آصف جرال طارق ندیم آرائیں اور چودھری اویس کامران جو کے اپنے دھیمے مزاج اور خوش گفتاری کی وجہ سے پیرس کی پاکستانی کمیونٹی کو اپنا گرویدہ کر لیتے ہیں انہوں نے روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی رمضان کے موقع پر پی ٹی آئی فرانس اور پیرس میں دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کو گرینڈ افطار ڈنر دیا۔ اندازے کے مطابق یہ فرانس کا سب سے بڑا افطار ڈنر تھا ڈنر میں پاکستانی حلقہ احباب کے ساتھ ساتھ عربی ترکش اور فرنچ دوست احباب و دیگر نے شرکت کی۔ پروگرام میں وطن عزیز کیلئے خصوصی دعا کی گئی اسکے بعد روزہ افطار کیا گیا۔ آخر میں تمام مہمانوں نے کہا کے طارق ندیم آرائیں کے بہت مشکور ہیں جو کہ دیار غیر میں پاکستانی حلقہ احباب کو مل بیٹھنے کا موقع میسر کرتے رہتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر طارق ندیم آرائیں مرزا آصف جرال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن