8کروڑ روپے بقایا ہیں‘ ڈی جے بٹ ڈیڑھ کروڑ اضافی دے چکے: تحریک انصاف

اسلام آباد (عزیز علوی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں میوزک کی دھنیں بکھیرنے والے ڈی جے بٹ نے کہا ہے میں صرف اس تاریخ کا انتظار کررہا ہوں جو میری 8 کروڑ روپے کی بقایا رقم دینے کیلئے رکھی گئی ہے۔ علیم خان نے گزشتہ روز بیان دیا کہ پی ٹی آئی نے ڈی جے بٹ سے ڈیڑھ کروڑ لینے ہیں، اس پر ڈی جے بٹ نے کہا میں صرف یہ پوچھتا ہوں کیا کبھی کسی نے کسی کو کام کرانے کیلئے زیادہ پیسے دئیے ہیں البتہ مجھے علیم خان نے ایک روز ازراہ مذاق کہا تھا تم دھرنے کی وجہ سے بہت مشہور ہوگئے ہو، ہم تم سے اسکے پیسے لیں گے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے بٹ نے کہا مجھے عمران خان نے اپنا ٹائیگر کہا تھا میں آج بھی انکا ٹائیگر ہوں، مجھے اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان پر اعتماد ہے کہ وہ مجھے انصاف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرا حق ملے گا۔ تین ماہ سے میں کوئی کام نہیں کرسکا۔ تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کے مطالبے پر یہ بیان جاری کرکے کہ پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ڈی جے بٹ نے اسکے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے ہیں، بقایا جات کے اچانک اٹھنے والے اس جھگڑے کی گیند ڈی جے بٹ کے کورٹ میں پھینک دی ہے تاکہ پی ٹی آئی کو نادہندگی کی تنقید سے بچایا جاسکے۔ علیم خان نے سارا کیس اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور وہ پی ٹی آئی کے قانونی ماہرین سے مشاورت کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...