پشاور (آئی این پی) عیدالفطر کے چاند تنازعہ نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔ خیبرپی کے حکومت نے وفاق کو تنازعہ کا ذمہ دار ٹھہر اتے ہوئے وفاقی حکومت سے غیرسرکاری کمیٹیوں پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔ رمضان المبارک کے بعد اب ملک بھر میں ایک ہی دن عید وفاق اور خیبرپی کے حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمن نے وفاق سے مطالبہ بھی کیا غیر سرکاری کمیٹیوں پر پابندی کیلئے قانون سازی کی جائے تاہم صوبائی وزیرنے یہ واضح کر دیا صوبے کو چاند کے اعلان کا کوئی اختیار نہیں، ماضی میں صوبائی حکومت کے اعلانات غیر شرعی اور غیر قانونی تھے۔