غیر معیاری ادویات کی فروخت انتظامیہ کی نااہلی ہے: ذاکر اللہ مجاہد

Jul 13, 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائمقام جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور بھر میں غیرمعیاری ادویات کی فروخت انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائنو سیرپ اور اس جیسی موذی ادویات سے ہلاکتوں کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے ہیلتھ پالیسی طلب تو کر لی ہے کیا انتظامیہ حرکت میں آئے گئی اور سکولوں کی طرز پر گلی محلوں میں ادویات کی جو فیکٹریاں بنی ہوئی ہیں ان پر کاروائی ہوگی؟

مزیدخبریں