لاہور (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر پال بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں ’’ضرب عضب‘‘ کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔ ہم ’’ضرب عضب‘‘ آپریشن میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین الائنس نجمی سلیم پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہ، چوہدری عذرا شجاعت ایڈووکیٹ، سمیرا شفیق ایڈووکیٹ اور سیموئیل شفیق بھی موجود تھے۔