ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق آج صبح دھابیجی،گھارو،حب اور پیپری میں بجلی کا بریک ڈاون ہوا جسکے باعث بیک پریشر سے دھابیجی نمبر پانچ کی رائزنگ لائن پھر پھٹ گئی جسکے نتیجے میں پانی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔ ایم واٹر بورڈ نے متاثرہ لائن کی فوری مرمت کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں جس کےبعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔شہر میں پانی کی فراہمی معطل ہونے سےشہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔