کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کوسولہویں بارعدالت میں پیش کيا گيا ۔کسٹم عدالت کےجج رانا آفتاب احمد کی رخصت کے باعث ملزمہ پرفرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے کارروائی نہ ہوسکي۔ایان علی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بکتربند گاڑی میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا۔ سیاہ رنگ کا ہڈ کالي پینٹ اوربادامی رنگ کی شرٹ پہنےایان علی نے دھوپ سے بچنے کیلئے سیاہ چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔ احاطہ عدالت پہنچنے پرتين سال کے بچے نے ماڈل گرل کوچوڑياں اورمہندی کا تحفہ دیا۔ملزمہ کو بینکنگ کورٹ کے جج صابرسلطان کي عدالت ميں پیش کیا گياایان علی کوچودہ مارچ کو اسلام آباد سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔
راولپنڈی میں جج کے رخصت پرجانے کیوجہ سےماڈل ایان کیس کی مزید سماعت 14روز کیلئے موخر جبکہ عدالت کے باہر تین سالہ بچے نےایان علی کو عید گفٹ چوڑیاں اور مہندی پیش کردی
Jul 13, 2015 | 14:48