محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپینڈی، لاہور، گوجرانوالہ،ہزارہ، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں، جبکہ فیصل آباد، ڈی۔جی۔خان، ملتان، پشاور، لاڑکانہ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ادھر کراچی والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں میں موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈتک رہے گا،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں کاسلسلہ کمزور ہوگیا ہے، بارشوں کانیاسلسلہ سولہ سےبیس جولائی تک متوقع ہے