اتوار بازاروں میں قیمتوں میں ملا جلا رحجان رہا۔ کچھ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ چند ایک کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ عید الفطر سے قبل آخری اتوار ہونے کی وجہ سے اتوار بازاروں میں خریداروں کا رش رہا۔ گزشتہ روز اسلام پورہ اتوار و رمضان بازار میں ایک خاتون نے ایم پی اے ماجد ظہور کو روک کر شکایت کی کہ اتوار بازار کے باہر جو اعلیٰ کوالٹی کا مال ملتا ہے ویسا ہی اتوار بازار میں سرکاری قیمت پر ملنا چاہیے۔ انہیں جب یہ بتایا گیا کہ وہ چھانٹی کا مال ہوتا ہے لہٰذا قدرے مہنگا ہوتا ہے تو انہوں نے کہا کہ ویسی چیز یہاں ملنی چاہیے۔ رمضان بازار میں جو کیلا 90 روپے دستیاب تھا وہ باہر 120 روپے درجن میں فروخت ہو رہا تھا۔ رمضان بازار میں آڑو 120 روپے اچھی کوالٹی میں دستیاب تھا۔ البتہ آلو بخارہ کم نظر آیا۔ اتوار بازاروں میں ”پیشہ ور خاندان“ قطار میں لگ کر روزانہ 20 کلو سے من چینی خریدنے کا دھندہ کر رہے ہیں جبکہ ایسے لوگ بھی نظر آئے جو بار بار 10 سے 20 کلو آلو خرید کر لے جاتے اور باہر ”محفوظ مقام“ پر پہنچا کر دوبارہ لینے آ جاتے۔ پتہ چلا کہ سموسے کی دکانوں کیلئے خریداری کی جاتی ہے۔ دریں اثنا لہسن دیسی 8 روپے اضافہ سے 100، لہسن چائنہ 6 روپے اضافہ سے 130، بینگن 5 روپے اضافہ سے 15، کھیرا 10 روپے اضافہ سے 20، کریلے 2 روپے اضافہ سے 22، پھلیاں باریک 10 روپے اضافہ سے 60، پھلیاں موٹی 30، ، گھیا کدو 4 روپے اضافہ سے 19، سبز مرچ 15 روپے اضافہ سے 40، شملہ مرچ 8 روپے اضافہ سے 43، اروی 50، بھنڈی 35، ، آم کچا 20 روپے کلو ہو گیا۔ سیب وانا 2 روپے اضافہ سے 77، کالا کولو پاکستانی 5 روپے کمی سے 155، کالا کولو ایرانی 155، سیب سفید 5 روپے کمی سے 105، سیب امری 4 روپے کمی سے 96، سیب نیوزی لینڈ 2 روپے کمی سے 262، سیب کشمیری نیا 5 روپے کمی سے 67، سیب گاچہ 120، لیچی 25 روپے کمی سے 200، آلو بخارہ سپیشل 5 روپے اضافہ سے 155، آلو بخارہ 85، کیلا اول 96، کیلا دوم 65، گرما 5 روپے کمی سے 55، انار دیسی 26 روپے کمی سے 114، کجھور اصیل 108، کھجور ایرانی 160، کھجور عراقی 122، تربوز 3 روپے اضافہ سے 18، ناشپاتی 22 روپے کمی سے 72، انگور گولہ کالا 12 روپے کمی سے 120، انگور سندرخانی 10 روپے کمی سے 220، خوبانی امیری 20 روپے اضافہ سے 155، خربوزہ 41، آڑو سپیشل 2 روپے اضافہ سے 135، آڑو دوم 2 روپے اضافہ سے 82، آم سندھڑی 102، آم سہارنی 51، آم دوسہری اول 88، آم دوسہری دوم 51، آم لنگڑا 38، آم فجری 56، آم انور اٹول 110، آم چونسہ 97، آم چونسہ کالا 56، جامن 100، میٹھا درجن 68 روپے درجن فروخت ہوئے۔