ڈاکٹر تنویرزمانی نےسابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

Jul 13, 2015 | 18:30

خصوصی نامہ نگار

پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سےڈاکٹر تنویرزمانی نامی کردار گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیاکی زینت بنا ہوا ہے۔ امریکہ سے پہلی بار پاکستان آنیوالی پیپلز پارٹی کی جیالی سے جب آصف زرداری سے شادی کے بارے میں سوال کیے گئے تو وہ " نو کومنٹس" کہہ کر ٹالتی رہیں اور کبھی یہ کہا کہ وہ بلاول کو اپنے بیٹے کی طرح سمجھتی ہیں۔ یوں ڈاکٹرتنویرزمانی کی آصف زرداری سے شادی کی خبریں خوب گردش کرنے لگیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویرزمانی نے آخر کار صاف انکار کر دیا کہ ان کی سابق صدرسے کوئی شادی نہیں ہوئی۔ یہ سب ان کے اور آصف زرداری کیخلاف سازش ہے۔

ڈاکٹرتنویر زمانی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آئیں۔ پاک فوج کے آپریشن کے بعد وہ وطن واپس آئی ہیں ۔ ڈاکٹر تنویرزمانی نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ الیکشن لاہور سے لڑیں گی ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکڑ تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ وہ سجاول نامی کسی کردار کو نہیں جانتیں-

مزیدخبریں