انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر کردار ادا کرنے کیلئے خط لکھوں گا: کامران مائیکل

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خط لکھیں گے کہ وہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، بربریت، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق اپنا کردار ادا کریں جبکہ انہوں نے بھارت میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں ظلم کے خلاف اپنا مثبت کردار ادا کریں، وزارت انسانی حقوق کی ایک پریس ریلیز کے مطابق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عمل نہیںکیا ہے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، ظلم کے خلاف اور آزادی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

ای پیپر دی نیشن