گوجرانوالہ: اختیارات نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کونسلر کا کھمبے پر چڑھ کر احتجاج

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونیوالا جنرل کونسلر اختیارات نہ ملنے پر احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل نڈالہ سندھواں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جنرل کونسلر منتخب ہونیوالا لیاقت علی اختیارات نہ ملنے پر احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، اس بارے علم ہونے پر علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے، جو جنرل کونسلر کو کھمبے سے نیچے اتارنے کیلئے منت سماجت کرتے رہے، بعدازاں کھمبے سے نیچے اترنے والے لیاقت علی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے اختیارات نہ ملنے کے باعث وہ پورے نہیں کر سکا، ووٹرز کے کام نہ ہونے کی وجہ سے اسکی سیاسی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اسی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہو کر پول پر چڑھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...