حماس صہیونیوں کے خلاف جاری جنگ کا ’ہراول دستہ‘ ہے : ایرانی پاسداران انقلاب

تہران(آن لائن)ایران کی طاقت ور فوج پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاسداران انقلاب کے ایک مشیر کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حماس ترکی کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ خفیہ ڈیل کی کوشش کر رہی ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ فلسطین میں غاصب صہیونیوں کے خلاف جاری جنگ کا ہراول دستہ ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی’تسنیم‘ نے پاسداران انقلاب کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انتفاضہ القدس نے فلسطینی تحریک آزادی کو ایک موڑ میں داخل کر دیا ہے۔ تحریک انتفاضہ القدس نے غاصب صہیونیوں کے دلوں پر رعب اور خوف طاری کردیا ہے۔ صرف صہیونی ہی نہیں بلکہ ان کے علاقائی اورعالمی پشتیبانوں پر بھی لرزہ طاری ہے۔پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی تحریک آزادی اور جہادی تجربے نے ظلم و بربریت پر اصرار کرنے والے صہیونیوں کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی کو ناکام ثابت کیا ہے۔ حماس کے کارکن اور بقیہ تمام فلسطینی مجاھدین نے حالیہ چند برسوں کے دوران میدان جنگ میں کئی قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایران حماس کو فلسطینی تحریک آزادی کا ہراول دستہ قرار دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...