دہشت گردی کے لیے مالی معاونت سنگاپور میں 6 بنگلہ دیشیوں کو سزائیں

Jul 13, 2016

سنگاپور (اے پی پی) سنگاپور کی ایک عدالت نے بنگلہ دیش کے6 شہریوں کو 2 سے 5 سال تک کی قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ ان افراد کو اپنے وطن میں ایک مبینہ دہشت گردانہ حملے لئے رقوم جمع کرنے کے الزام میں یہ سزائیں سنائی گئی ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی ایک ڈسٹرکٹ عدالت نے اس گروپ کے سربراہ 31 سالہ میزان الرحمان کو 5 برس قید جبکہ باقی افراد کو 2 سے اڑھائی سال تک کی سزائے قید کا حکم سنایا گیا۔ قبل ازیں 2015ء کے اواخر میں بھی سنگاپور میں 27 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن پر اپنے ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ اْن تمام افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں