ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور شراب لےجاتے ہوئے دو افراد کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے سب انسپکٹر لیاقت علی نے ناکہ چندر کوٹ کے قریب حیدری چوک ننکانہ کے ظفر عباس کو تین لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا علاوہ ازیں تھانہ صدر ننکانہ کے زاہد حسین نے گاﺅں محمود پورہ کے شہباز کو موٹر سائیکل رکشہ پر اونچی آواز میں ڈیک چلانے پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔