جنیوا( اے ایف پی) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق آئیوری کو سٹڈ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا لیکن اس جرم میں ملوث بہت کم کو سزا دی گئی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ہومن رائٹس کے چیف زید الحسن کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کا معاملہ سنجیدگی اختیار کرتا جا رہا ہے جس پر فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے2012-15تک1129کیس رجسٹرڈ کے گئے جن میں66فیصد بچوں سے زیادتی کے کیسز تھے رپورٹ کے مطابق 90فیصد کیسز کی تحقیقات کی گئیں مگر صرف20فیصد ملزموں کو سزائیں دی گئیں۔