سرینگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے تشدد اور فائرنگ سے زخی ہونے والے کشمیریوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں موجود ہے جن کی صورتحال انتہائی خوف ناک ہے۔ سرینگر کے سب سے بڑے ہسپتال سری مہاراج ہری سنگھ ہسپتال میں مریضوں کیلئے بیڈز کم پڑ گئے ہیں اور ایک بیڈ پر دو اور اس سے زائد مریض رکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹر دن رات زخمیوں کے علاج اور آپریشن کر رہے ہیں، اس کے باوجود زخمیوں کی صورتحال بہت پریشان کن ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 90 ایسے مریضوں کے آپریشن کئے جا چکے ہیں جن کی فائرنگ کی وجہ سے بنائی جاچکی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اکثر نوجوانوں کی ایک آنکھ مکمل خراب ہو گئی ہے۔ خدشہ ہے کئی نوجوان مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ ایمبولینسیں زخمیوں کو بدستور لا رہی ہیں ایک نوجوان نے فرانسسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد سے باہر آ رہا تھا، اسکی دونوں آنکھیں ضائع ہوگئیں۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق ایک ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کی فوج نے مظاہرین کے چہروں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں ہیں۔
سرینگر/ ہسپتال