پراپرٹی پر نیا ٹیکس لگنے سے ڈیلر ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

Jul 13, 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جائیداد کی خرید و فروخت پر بجٹ میں نیا ٹیکس لگانے پر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن نے لالک چوک میں مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں ڈیلرورں نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی خان نے مظاہرے کی قیادت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریئل سٹیٹ کا کاروبار ملک بھر میں ٹھپ ہو گیا ہے۔ ہمارے گھرورں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ میں نہ کورئی خریدار ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی بہتری کی امید نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جس پلاٹ پر ٹرانسفر فیس 4 لاکھ تھی بجٹ میں نیا ٹیکس لگنے سے فیس 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں