لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کیلئے آئی سی سی کردار ادا کرے۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ایم سی سی ورلڈکرکٹ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوم سیریز یو اے ای میں ہونے کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا نقصان ہو رہاہے ،پاکستان بھارت سیریز کیلئے آئی سی سی کردار ادا کرے۔