ایشیا سپورٹس گیمز : پاکستان کی ائر رائفل، ائر پسٹل میں پانچویں پوزیشن

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چھٹی چلڈرن آف ایشیا انٹرنیشنل سپورٹس گیمز میں پاکستانی شوٹرز کی شاندار کارکردگی، روس میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کی فاطمہ آفتاب اور نوبیرا بابر نے ائر رائفل اور ائر پسٹل کی پہلی آٹھ میں سے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے چلڈرن گیمز میں پاکستانی نوجوان شوٹرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور فیڈریشن کو مبارکباد کے پیغام بھجوائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شوٹنگ فیڈریشن جس طرح اس کھیل کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے امید ہے مستقبل میں پاکستان اس کھیل میں نام روشن کرے گا۔ ان گیمز میں پاکستان کے دو شوٹر اور ایک ریسلر شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن