ہم نے حج کو کاروبار بنالیا، استغفار کریں کہیں اللہ کی پکڑ میں نہ آجائیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

Jul 13, 2016 | 19:15

ویب ڈیسک

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں وزارت مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب الاسلام کی سزا کی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، راو شکیل کی درخواست وکیل کی عدم حاضری کے باعث مزید کارروائی کے بغیر گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی ۔ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے اپنے ریمارکس میں حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجیوں کو دی گئی رہائش نامناسب تھی‘ باتھ روم تھانہ اس کی چھت‘ ان غیر معیاری حالات کو سعودی حکومت نے بھی محسوس کیا اور معاوضہ کی رقم بھی دی گئی‘ بھارت اور دیگر ممالک کے حجاج کےلئے اعلیٰ انتظامات کیے جاتے ہیں لیکن ہم نے حج کو کاروبار بنایا ہوا ہے‘استغفار کریں کہیں اللہ کی پکڑ میں نہ آجائیں۔

مزیدخبریں