ججز تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے درخواست، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے سماعت سے معذرت کر لی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججز کی تقرریوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کی تقرری سے قبل انٹرویو اور ٹیسٹ کے طریقہ کار کو اختیار کیا جائے۔ ججز کی آسامیاں مشتہر کی جائیں تاکہ تمام اہل امیدواروں کو برابری کی بنیاد پرآگے آنے کے مواقع میسر آ سکیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چیف جسٹس خود ججز کی تعیناتیوں کے عمل کا حصہ ہیں لہذا وہ خود اس درخواست کی سماعت نہیں کر سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...