ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) تھانہ لورہ کی حدود میں کھیت کے مالک زمیندار نے بچے کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا۔ گدھا کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے بچے کو گدھے کے ساتھ باندھ کر کھیلوں میں گھسیٹا۔ 8سالہ بچہ گدھے کے ساتھ گھسٹتا رہا اور دم توڑ گیا۔ تھانہ لورہ کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔