مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کے بلا مقابلہ چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد سیکرٹری جنرل منتخب

اسلام آباد (اے پی پی+ آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کا چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں انتخابی عمل ہوا۔ دونوں راہنما بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ پارٹی راہنمائوں نے پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کو مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کے چئیرمین اور سیکرٹری جنرل کے انتخابات کے لئے پارٹی کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن قائم کیاگیا تھا۔ الیکشن کمشن کی طرف سے آئینی کارروائی مکمل کر نے کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ہونے والے اجلاس میں انتخابی عمل ہوا۔ جس میں دونوں رہنمائوں کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری، آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن برگیڈئیر (ر) محمد اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد، پاکستان کے چاروں صوبائی صدور، فیڈرل کیپیٹل کے صدر سمیت مرکزی مجلس عاملہ کے 240اراکین نے انتخابی عمل کی تائید کی ہے۔ دریں اثناء آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجدنے کہا ہے کہ پرویز مشرف قومی سطح کے لیڈر ہیں، انکی جماعت کی نمائندگی پورے ملک میں ہے، ہمیں کہیں جانے یا پارٹی کو ضم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،کسی شخص کی کسی جماعت میں جانے کی خواہش اسکی ذاتی ہو سکتی ہے، پارٹی یا پارٹی قیادت کی نہیں، ہم خیال جماعتوں کو ساتھ ملا کر قومی اتحاد بنا رہے ہیں جو 2018کے انتخابات میں تیسری بڑی قوت کے طور پر حصہ لے گا۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو انہوں نے اس خبر کی تردید میں کیا جس میں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کیا جا رہا ہے یا مرکزی قیادت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...