اسلام آباد میں دفعہ 144، 2 ماہ کیلئے جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی

اسلام آباد (اے این این) اسلام آباد میں دوماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلسوں، ریلیوں، اجتماعات، اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں، اجتماعات، اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی پر بھی پابندی ہوگی، اسکے علاوہ لاؤڈ سپیکر کا غلط استعمال بھی پابندی کے زمرے میں آئیگا۔ شہر کے علاوہ ریڈ زون میں بھی سیاسی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...