پروفیسر سلطان کی ہلاکت: اسلام آباد پولیس نے کوئی تشدد نہیں کیا: ترجمان

Jul 13, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں پروفیسر سلطان کی ہلاکت پر ترجمان پولیس نے وضاحت کی ہے کہ ملزم پر اسلام آباد پولیس نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ لواحقین کا ملزم سلطان پر تشدد کا الزام سراسر غلط ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد واپس لاتے ہوئے طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ ملزم کو لاہور میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔ اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس کے ساتھ چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان

مزیدخبریں