فیصل آباد، پیرمحل: گھریلو جھگڑے اور بے روزگاری سے تنگ 3 خواتین سمیت 4 افراد کی خودکشی

فیصل آباد/ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو جھگڑے اور غربت سے تنگ 3 خواتین سمیت 4 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گھریلو جھگڑے اور بے روزگاری سے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد نے خودکشی کر لی۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق غازی ٹا¶ن جڑانوالہ کے بیس سالہ عمیر نے غربت اور بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر، پنڈی بھٹیاں کی 25سالہ سیماءاور چک نمبر415گ۔ب کی 18 سالہ رمشا نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر زہر نگل لیا تھا۔ تینوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیں۔ پیرمحل سے نامہ نگار کے مطابق پیرمحل تھانہ چٹیانہ کے گاﺅں 301گ ب میں شادی شدہ خاتون (ب)نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ پولیس نے متوفیہ کی نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا۔
خودکشی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...