دنیش چندی مل ٹیسٹ، اوپل تھرنگا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کی قیادت کرینگے

کولمبو (این این آئی)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دنیش چندی مل کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور اوپل تھرنگا کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے زمبابوے کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد تینوں فارمیٹ سے کپتانی کے استعفے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نئے کپتانوں کا اعلان کیا گیا ۔دنیش چندی مل کو 2013ءمیں ٹی 20 ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا تھا اور اس طرح وہ سری لنکا کی جانب سے کپتان بننے والے سب سے نوجوان کھلاڑی بھی بن گئے تھے۔ وہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے کیرئیر کا آغاز جمعہ سے کولمبو میں زمبابوے کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے کریں گے۔دوسری جانب اوپل تھرنگا، جو اینجلو میتھیوز کے ان فٹ ہونے پر ون ڈے ٹیم کی قیادت کرتے رہے ہیں، کو مستقل طور پر ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...