کابل (اے پی پی)امریکہ نے افغانستان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے پہلے متنازع نائب صدر عبدالرشید دوستم کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے میں قانون اور انصاف کی بالادستی قائمرکھے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے لئے قائم مقام امریکی سفیر ہوگو لورنس نے گزشتہ روز کا بل میں کہا دوستم کے خلاف الزامات انتہائی سنگین ہیں اور افغانستان کے نظام انصاف کو اس کا گہری نظر سے جائزہ لینا چاہیے۔امریکی سفارت کار کا کہنا تھا اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا نسلی کشیدگی اور قانون کی حکمرانی کے لیے نقصان دہ ہو گا اور اس سے افغانستان کے امن اور استحکام کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔واضح رہے کہ پچھلے سال سابق صوبائی گورنر احمد ایشچی نے دوستم پر جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔