لندن (صباح نیوز)لندن کے علاقے سرے میں ہیلتھ سینٹر میں آگ لگنے کے واقعہ میں ہیلتھ سینٹرکی چھت گر گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق سرے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کی جانب سے 8 فائرٹینڈر نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا آگ کی شدت کے باعث ہیلتھ سینٹر کی چھت گرگئی۔موقع پر موجود شاہدین کا کہناتھا آگ لگنے کے بعد آکسیجن سلنڈرکے دھماکے بھی ہوئے جن کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔
لندن :ہیلتھ سینٹر میں آتشزدگی کے بعد چھت گر گئی، آکسیجن سلنڈرکے دھماکے
Jul 13, 2017