اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے جے آئی ٹی کے ہتک آمیز ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے نہیں گیا تھا، جے آئی ٹی سنی سنائی باتوں پر عمل پیرا ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں رحمان ملک نے کہا کہ جے آئی ٹی میں بطور گواہ پیش ہوا جس پر ریمارکس دیئے گئے ۔ اپنی مرضی سے نہیں جے آئی ٹی کے بلانے پر گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ہتک آمیز رویئے کی مذمت کرتا ہوں۔