کراچی ڈکیتی مزاحمت پر نواجوان قتل 2 ڈاکوپولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی( کرائم رپورٹر) اورنگی ٹائون میں گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک بھائی ہلاک دوسرا زخمی فائرنگ کی زدمیں آکر ڈاکوئوں کا اپنا ساتھی بھی مارا گی۔ا تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون میں چاندنی چوک کے نزدیک بدھ کی صبح مسلح ڈاکوئوں نے ایک گھر میں لوٹ مار کی اور اس دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مالک مکان محسن کا ایک بیٹا 27 سالہ عاطف ہلاک اور دوسرا 28 سالہ آصف زخمی ہوگیا جب کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی بھی مارا گیا جس کی لاش چھوڑ کر وہ فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے اور اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔ دریں اثنا کورنگی کراسنگ کے نزدیک کے ڈی اے فلیٹس میں گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے ۔ دونوں ڈاکو بدھ کی شام محمد کاشف نامی شخص کے گھرمیں گھسے اور زیورات ، نقد رقم او رپانچ موبائل فون چھیننے کے بعد خواتین سمیت اہل خانہ کو کمرے میں بند کرکے فرار ہورہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے لوٹے ہوئے سامان کے علاوہ دو پستول بھی برآمد ہوئے۔ ان میں سے ایک کی شناخت حضور بخش سومرو کے نام سے ہوئی جب کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن