پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت سی پیک منصوبے کو ملک کی ترقی کیلئے ریڑھ کے ہڈی کی طرح سمجھتی ہے کیونکہ سی پیک کا معاہدہ چائنہ رائیونڈ یا جاتی امراء کے ساتھ نہیں بلکہ حکومت پاکستان کے ساتھ ہواہے جس سے پورا ملک ایک جیسا مستفید ہوگا مولانا فضل لرحمن کا پانامہ اور جے آئی ٹی کو سی پیک کے خلاف سازش قرار دینے سے واضح ہورہاہے کہ وہ چوروں کوبچانے اور کرپشن کرنے والوں کے سپورٹر ہیں کیونکہ پانامہ کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں ہے ،مولانا کا اس طرح بیان دیناملک اور قوم کے ساتھ زیادتی ہے صوبائی حکومت نے چین میں روڈ شوکے دوران 82منصوبوں کیلئے کمپنیوں کو راضی کیا جس سے خیبرپختونخوا کو 40بلین ڈالرسرمایہ کاری آئیں گی خیبر پختونخوا حکومت نے پاک چائنہ اقتصادی راہدار منصوبے کے سیکورٹی کے لئے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے جس پر صوبائی حکومت کا تین ارب سے زیادہ خرچہ آئے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کسی خاندان یافرد کیخلاف نہیں بلکہ چوری کرنے والوں کے خلاف ہورہا ہے۔اگرملک کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن نہیں ہے تو مولانا بتائیںپاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کیاہے لیکن شورمچانے والوں کو ڈرہے کہ تلاشی ہمارے قریب پہنچی ہے ۔