خاندانی منصوبہ بندی کا انسانی ترقی و معاشی استحکام سے گہرا تعلق ہے: ڈاکٹر عائشہ

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزےر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کا انسانی ترقی و معاشی استحکام سے گہرا تعلق ہے ۔ پنجاب آبادی اور افزائش نسل کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے زےادہ ذرخےز صوبہ ہے جہاں تعلےم اور صحت کی بہتر سہولےات کی فراہمی کے لےے سب سے زےادہ موثر،قابل عمل اور باکفاےت طرےقہ فےملی پلاننگ ہی ہے۔ ےہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب پاکستان کے آئےن مےں اٹھاروےں ترمےم کے نتےجہ مےں صوبوں کو منتقل ہونے والی بہبود آبادی کی ذمہ دارےوں کو پورا کرنے کے لےے 2012سے اب تک تولےدی صحت اور مانع حمل کے عالمی معےار تک رسائی کے لےے خاندانی منصوبہ بندی کے بجٹ مےں 7گنا اضافہ کر چکی ہے جو 8.6ملےن ڈالرتک پہنچ چکا ہے ۔ دےہی علاقوں مےں 4.3ملےن ڈالر کی رقم سے پاپولےشن فنڈ قائم کےا گےا ہے۔ ان خےالات کا اظہار صوبائی وزےر خزانہ نے ڈےفڈ(DIFD)،بل اےنڈ مےلنڈہ گےٹس فاﺅنڈےشن اور ےونائےٹڈ نےشن پاپولےشن فنڈکے زےر اہتمام آبادی کے عالمی دن کے موقع پر لندن مےں انٹرنےشنل کانفرنس سے خطاب کے دوران کےا۔

صوبائی وزےر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی صرف پاکستان ہی کا نہےں بلکہ پوری دنےا کا مسئلہ ہے جسے ہم سب کو ملکر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنجانی اور وسائل مےں عدم توازن سے پےدا ہونے والے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لےے بہبود آبادی ،تعلےم، صحت، منصوبہ بندی و ترقےات سمےت تمام شعبہ ہائے زندگی کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...