ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ کو فعال کرنے کے لئے 21 افسروںکے تقرر و تبادلے

Jul 13, 2017

لاہور(خبر نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے امور بروقت اور احسن طو ر پر انجام دینے کے لئے 21افسروں اور اہلکاروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ان افسروں میں ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن عامراحمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹرعبد الواحد، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وںبلال سعید ‘ سعدیہ سلیم اور فیصل سلیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان اشرف ،لینڈ ایکوزیشن میں تعینات صاحبزادہ محمود الحسن ، ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ایکوزیشن میں تعینات الطاف حسین( سینئر کلر ک) ‘ محمد سلیمان اصغر(جونیئر کلرک) ‘ رانا ارشاد احمد جوئیہ(قانونگو) ‘ محمد اشرف(قانونگو) ‘ محمد نوازش(ڈیٹا انٹر ی آپریٹر) ‘محمد اشتیاق( پٹواری)‘ محمد یسین( پٹواری)‘ محمد فیصل غلام (ڈرائیور) ‘ محمد اسلم (فٹر) ‘ عبد الستار(چوکیدار)اور محمد ندیم بھٹی (نائب قاصد) شامل ہیں۔

مزیدخبریں