لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے 4 بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹوں (انسانی سمگلروں) اور برطانیہ بھجوانے کے لئے 15 لاکھ کی خطیر رقم لینے والے ایک اور انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیت کی ہدایات پر مختلف ٹیموں نے لینڈ روٹ ایجنٹوں وکیل احمد، پرویز اقبال، مدثر، بشارت بٹ کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری احمد کی ہدایات پر برطانیہ میں ورک پرمٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر 15 لاکھ روپے بٹورنے والے انسانی سمگلہ یوسف کو گرفتار کر لیا گیا جس نے عمران کھوکھر سے یہ رقم وصول کی تھی۔