اسلام آباد(آئی این پی) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے ذریعے یورپ تک ریلوے کے سفر کو ممکن بنائیں گے۔ 8ارب کی لاگت سے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں۔ ریلوے کے انفراسٹرکچر کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری پر توجہ دے رہے ہیں۔ بدھ کو 9ویں اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا اسلام آباد تہران،استنبول ،کنٹینر ٹرین منصوبے سے آپس سے منسلک ہوجائیں گے۔ خطے میں تجارت کے لئے ریلوے کا مربوط نظام بنانا چاہتے ہیں۔حکومت ریلوے کے ذریعے علاقائی حکمت عملی علاقائی روابط کے فروغ پر مشتمل ہے۔ایران اور ترکی کے ذریعے یورپ تک ریلوے کے سفر کو ممکن بنائیں گے۔سعد رفیق نے کہا گوادر بندرگاہ کے ذریعے چین کی مصنوعات کی تجارت ہوسکے گی۔ریلوے کے انفراسٹرکچر کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری پر توجہ دے رہے ہیں۔ریلوے منصوبے سے خطے کے ممالک کی معیشتوں کو استحکام ملے گا۔ 8 ارب کی لاگت سے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں۔
;;; ایران اور ترکی کے ذریعے یورپ تک ریلوے سفر کو ممکن بنائیں گے: سعد رفیق
Jul 13, 2017