اورنج ٹرین 35کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی: خواجہ احمد حسان

Jul 13, 2017

لاہور (سپیشل رپورٹر) سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی ‘ اس کے لئے چین میں 25بوگیوں پر مشتمل پانچ ٹرینوں کی تیار کی جا چکی ہیں جنہیں جلد ہی بحری جہاز کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیا جائے گا ‘ ان بوگیوں کی پارکنگ کا انتظام کرنے کے لئے ڈیرہ گجراں میں تعمیر کئے جانے والے ڈپو دو کلومیٹر طویل پٹری بچھائی جا چکی ہے -نکلسن روڈ پر و اقع مسجدمنور کو متبادل مقام پر منتقل کرنے کے لئے قریبی علاقے میں 10مرلے اراضی کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا71فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ دریں اثناء خواجہ احمد حسان نے چائنہ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے 27رکنی وفد کے اعزاز میں ایوان وزیر اعلی 90شاہراہ قائد اعظم میں ظہرانہ دیا - ا س موقع پر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئر مین سبطین فضل حلیم نے وفد کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی-ظہرانے میں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب مجتبی پراچہ‘ کمشنر لاہور عبد اللہ سنبل‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زاہد اختر زمان ‘سی سی پی او امین وینس ‘ ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف ‘ ڈی سی سمیر احمد سید اور دیگر افراد نے شرکت کی - بعد ازاں وفد کے ارکان کو تحائف بھی پیش کئے گئے -بعد ازاں وفد نے اورنج لائن منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے لئے اسلام پارک سٹیشن کا دورہ بھی کیا۔

مزیدخبریں