فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، آئس فیکٹری سمیت متعدد سویٹ شاپس اور بیکریاں سیل

لاہور(کامرس رپورٹر) ناقص اشیاءخوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے مناواں میں محسن بٹ آئس فیکٹری سیل، زنگ آلود مشینری ضبط کر لی گئی۔ لاہور کے علاوہ قصور اور شیخوپورہ میں بھی کاروائیاں کی گئیں ۔ قصور کی معروف مٹھائی میں ناقص اجزاءکے استعمال کا انکشاف بھی ہوا ہے۔فوڈ اتھارٹٰ ٹیموں نے متعدد جگہوں پر چھاپے مارے اورناقص رنگوں کے استعمال پر شہباز سوئیٹس، سروس بیکری، ایوب سوئیٹس، طاہر سوئیٹس، شیخ اصغر سوئیٹس کا پروڈکشن سیل کر دیا گیا۔ 370 کلو ناقص مٹھائی، 4 من ناقص گھی اور ناقص رنگ تلف کر دیے گئے۔شیخوپورہ میں آئیڈیل بیکری، غوثیہ بیکری کو ناقص اجزاءکے استعمال پر سیل کر دیا گیا ۔مزید کاروائیوں میں گرےن ٹاﺅن مےں گولڈن سوئٹس اےنڈ بےکرز؛ راج گڑھ مےں واقع اختر بےکری ؛شےراںوالامےںولےمہ ہوٹل؛خےابانِ فردوس روڈ پر راوی رےسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران صفائی کے نامناسب انتظامات ای لائسنس اور مےڈےکل سرٹےفےکٹ نہ ہونے پر 47ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔شاہدرہ مےںانسٹنٹ برگر ،بلال بےکرز،باباجی سندھی برےانی ؛جےا موسی مےں ڈوسے بےکری اےنڈ سوئٹس؛ ©اکبری منڈی مےں وارث اےنڈ سنز،حسےب طارق رائس ڈےلر،سندر سٹور ،شےخ محسن اےنڈ برادرز،مدےنہ کرےانہ سٹور، امجد علی سنز،وفاقی کالونی مےں صاحب جی سوئٹس،علی کرےانہ سٹور؛کراچی مومن برےانی،نذےر سموسہ پوائنٹ ،مشتاق سوئٹس ،طفےل کے سپر دہی بھلے،امانت علی کرےانہ سٹور،نےلم بلاک ماشاءاللہ جنرل سٹور،فہد جنرل سٹور،کشمےر سلش پوائنٹ،اقبال ٹاﺅن مےں منےوآو¿ٹ لٹ © اور متعدد پر معائنے کے دوران فوری ای لائسنس بنوانے ،احاطے کی صفائی کا خاص خےال رکھنے، حشرات کے نظام اور ملازمےن کے مےڈےکل سرٹےفےکٹ کو ےقےنی بنانے اور مزید بہتری کا نو ٹس جا ری کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن