قطری شہزادے کا آخری خط وقت ختم ہونے سے 72گھنٹے قبل ملا، رپورٹ میں انکشاف

Jul 13, 2017

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) جے آئی ٹی رپورٹ میں قطری شہزاے حمد بن جاسم کے حوالے سے انکشاف کیے ہیں کہ ان کا آخری خطےجے آئی ٹی کا ٹائم ختم ہونے سے 72گھنٹے قبل موصول ہوا، قطری شہزاے نے جے آئی ٹی سے کوئی تعاون نہیں کےا،انہوں نے پاکستانی عدالتوں کے دائر اختےار کو تسلیم نہیں کےا، بزد تھے کہ جے آئی ٹی ان کے محل میں آکر ان کا بےان ریکارڈ کرے ، جے آئی ٹی کی تفیش کے مطابق خط میں دی گئی رقم کی کوئی منی ٹریل شہزادے کے پاس موجود نہیں ، شہزاے کے سورس آف انکم، بینک اکاﺅ نٹس ، ودیگر مصروفےات کی تفصیلات اکھٹی کی گئیں، ثابت ہو کہ قطری شہزاہ جے آئی ٹی کے ساتھ سنجیدہ نہیں ، ان کا مقصد جے آئی ٹی کے کام کو الجھا کررکھنا ہے ، جے آئی ٹی نے ان کا بےان ریکارڈ کرنے کے لیئے انہیں مختلف آپشنز دیئے کہ وہ پاکستان سفارت خانے آجائیں، وڈیولنک کے ذریعے بےان ریکارڈ کروائیں ، پاکستان آجائیں ، جے آئی ٹی نے ان سے خط کی تصدیق نہیں تفتیش کرنا تھی ، قطری شہزاے اور شریف فیملی کے درمےان کچھ معاملات طے نہ پانے پر پر قطری شہزاے نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے گریز کےا ۔قطری شہزاے نے آخری لمحات تک جے آئی ٹی کو الجھا کر رکھنے کی کوشش کی ۔

مزیدخبریں