جماعةالدعوة شہدائے کشمیر کانفرنس میں بھرپور شرکت کرےگی ،شفیق الرحمن

Jul 13, 2017

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)جماعةالدعوة 16جولائی کو ہونے والی شہدائے کشمیر کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گی ، کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے تشہیری مہم چلائے جائے گیاور کارکنان ہر گھر تک شرکت کی دعوت پہنچائیں گے ، اس امرکا اعلان جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسﺅل شفیق الرحمن نے کیا جامع مسجدقباءآئی ایٹ مرکز میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اسرائیلی ماہرین کے تعاون سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے کشمیری قوم کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔بھارتی فوج کے اس ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار ملکوں اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔ دفاع پاکستان کونسل 16جولائی کو اسلام آباشہدائے کشمیر کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں بھرپور شرکت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کر دیا ہے۔ حافظ محمد سعید اور سید صلاح الدین کیخلاف دہشت گردی کے الزامات بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار ایک طرف کنٹرول لائن پر جنگ کی آگ بھڑکا رہی ہے۔ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے انہیں شہید کیا جارہا ہے تو دوسری جانب کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کی بدترین قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے کریک ڈاﺅن کرتی ہے ، لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے اور پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ بھارتی فوج پہلے پیلٹ گن جیسے متنازعہ ہتھیار استعمال کر رہی تھی اور اب اس نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ہندوستانی فوج کی اس دہشت گردی پر بین الاقوامی دنیا کو کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری مسلمان پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اور سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو خاص طور پر ان حالات میں بھارتی فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور قتل و غار ت گری کا بازار گرم کرنے پر تمام بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھانی چاہیے۔کشمیریوں کے حق میں محض ایک دو بیانات دے دینا کافی نہیں ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہر شخص کے دل میں کشمیریوں کی مددکا جذبہ موجود ہے ہیں۔جہاں ان کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے ز ندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور یہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ہم کشمیری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں