سہ ماہی ”ادبیاتِ اطفال“ شائع ہوگیا

Jul 13, 2017

اسلام آباد (پ ر)سہ ماہی ”ادبیات ِاطفال“ کے نام سے اکادمی ادبیات پاکستان نے بچوں کے لےے سہ ماہی رسالے کا اجراءکیا ہے۔ اس رسالے میں بچوں کے پسندیدہ اور نامور ادیبوں کی کہانیاں اور نظمیں شامل کی گئی ہیں۔ یہ با ت اکادمی ادبیات پاکستان کے چےئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے ایک بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عہد میں بچوں کے ادب پر زیادہ توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ گھروں میں بچوں کو کہانیاں سنانے کی روایت دم توڑ چکی ہے۔ نئی نسل اپنی افکار اور ثقافت سے واقف نہیں رہی ۔ اکادمی نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بچوں کے لےے رسالے کا اجراءکیا جس میں بچوں کے نامور پاکستانی ادیبوںاور شاعروںکی کہانیاں اور نظمیں شامل کی گئی ہیں تاکہ بچے ان سے استفادہ کرسکیںاور اپنی ثقافت اور اقدار سے روشناس ہو سکیں۔سہ ماہی ادبیات ِ اطفال کے مدیر اختر رضا سلیمی اور معاون مدیر ریاض عادل ہیں۔ مجلسِ مشاورت میں ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر، احمد حاطب صدیقی اور رضوانہ سید علی شامل ہیں۔

مزیدخبریں