ا وپن ےونےورسٹی کے زےر اہتمام فاصلاتی نظام تعلیم کے فروغ کیلئے سےمےنار

Jul 13, 2017

اسلام آباد(نامہ نگار) علامہ اقبال ا وپن ےونےورسٹی کے زےر اہتمام پاکستان میں فاصلاتینظام تعلیم کے فروغ کیلئے متعلقہ اساتذہ کی مناسب تربیت کیلئے گزشتہ اےک سےمےنارمنعقد ہوا، پرےس رےلےز کے مطابق سےمےنار کا اہتمام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے یونیسکو کے تعاون سے کیا ، سےمےنار کے دوران ٹیچر ٹرینگ کیلئے کورسسز کے اجراءکیلئے تفصیلات طے کی جائیں گی۔پروگرام کے مطابق ٹیچر ٹرینگ کیلئے سرٹےفےکےٹ اور ڈپلومہ کورسسز کا اجراءکیا جائے گا، سےمےنار کے ذریعے اساتذہ کی استعارکارکو بڑھانے میں مدد ملے گی ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے وژن کے مطابق اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ایک جامع پروگرام پرعمل درامد کررہی ہے۔توقع ہے سےمےنارکے دوران تیار ہونے والے کورس کے موا دحالات حاضرہ کی ضرورت کے مطابق ہوگا، اس موقع پریونیسکو کے ڈائریکٹر Vibeke Jensenکے علاوہ ڈین ایجوکیشن ڈاکٹر ناصر محمود اورسینئر پروفیسر ڈاکٹر اجمل نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے سےمےنار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں